فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سوار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ملزم شانی لوہار ،گاڑیوں کی چوری ، بھتا وصولی اور منشیات فروشی کے جرائم میں ملوث تھا۔