فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں دکانداروں نے موبائل فون چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کو پکڑ لیا اور خود ہی باری باری تھپڑمار کر تفتیش کرتے رہے ، رقم کی برآمدگی کے بعد چھوڑ دیا ، موقع پر آنے والے پولیس اہلکار کولڈ ڈرنکس پی کر روانہ ہو گئے۔ فیصل آباد کے کچہری بازار کی موبائل فون مارکیٹ میں دکانداروں نے موبائل فون چور ی کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو پکڑ ااور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اس دوران دکاندار باری باری پکڑے گئے چوروں پر تھپڑوں کی بارش کرتے اور پوچھ گچھ کرتے رہے ۔ مارپیٹ کا نشانہ بننے والے چوروں نے موبائل فونز کے عوض رقم کی ادائیگی کی پیشکش کی تو دکانداروں نے رقم لے کر انہیں چھوڑ دیا ، اس دوران پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچے مگر دوکانداروں نے انہیں بتایا کہ ان کا معاملہ طے پا گیا ہے جس پر پولیس اہلکار کولڈڈرنکس پینے کے بعد روانہ ہو گئے ۔