فیصل آباد:(اے پی پی )تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں جھنگ روڈ پر ٹرک اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے۔ خوفناک حادثے کے نتیجہ میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شناخت کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔