فیصل آباد:(آئی این پی)چار روز سے پاور لومز مزدور مطالبات کے حق کے لیے ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیے ہوئے تھے۔ مزدوروں کے مطالبات میں فیکڑیوں میں مشینوں کی صفائی اور بیم اٹھانے کے لیے الگ سے لیبر رکھنے کے مطالبات تھے۔ کئی بار مزدوروں اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے لیکن سود مند ثابت نہ ہوئے۔ رات گئے ڈنڈا بردار سول ڈیفیس، پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے مزدوروں پر دھاوا بول دیا اور ان پر خوب ڈنڈے برساتے ہوئے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے کئی مزدور زخمی ہو گئے جہنیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس حرکت پر جمعے کے روز ڈی سی او آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔