فیصل آباد:(اے پی پی)فیصل آباد میں پاور لومز مزدروں کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے ۔ بارش کے باوجود مظاہرین کی بڑی تعداد ڈی سی او آفس کے سامنے موجود ۔ پاور لومز مزدور پانچ روز سے اپنے مطالبات کیلئے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھے ہیں ۔ گزشتہ رات پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ بارش کے باوجود مظاہرین کا دھرنا جاری ہے ۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم ابھی تک کسی کی جانب سے بھی مذاکرات نہیں کیے گئے ۔