فیصل آباد:(اے پی پی)فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے 5 سال کی بچی زخمی ہوگئی،بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق 5 سال کی ردا اپنے والد کےساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ گلبرک کے علاقے میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہو گئی ، ردا کی ناک اور آنکھ پربھی زخم آئے ،بچی کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔