فیصل آباد:(اے پی پی ) پولیس نے چوری اور تشدد کے مقدمے میں 4سال کی بچی نامزد کردیا، گھروالے بچی کو عدالت لے آئے ، ایس ایچ او جھنگ بازار کوعدالت میں طلب کرلیاگیا۔تھانہ جھنگ بازار میں چوری اور تشدد کے مقدمے میںپولیس نے 4 سالہ بچی بھی نامزد کردیا۔مدعی نعیم نے محلے دار اور اس کے اہل خانہ کے خلاف چوری اور تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔شہری افضل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی آر میں درج بے بی میری 4 سالہ بیٹی ہے۔بچی کے ورثا ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے۔