فیصل آباد:(ملت آن لائن) فیصل ۱ٓباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان پیر 20 اگست کو کریں گے۔بورڈ ۱ٓف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ نتائج کا اعلان 20 اگست بروز پیر کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پرملاحظہ کئے جانے کے علاوہ سی ڈیزپر بھی دستیاب ہونگے جو بورڈ کی مقررکردہ بنک برانچز یوبی ایل کوتوالی روڈ، یو بی ایل بنک سکوائرسرکلرروڈ اور ایم سی بی جیل روڈ فیصل آباد برانچزسے 200روپے ایڈونس جمع کرواکے حاصل کی جا سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈیز کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو 17 اگست تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 20 اگست کو صبح 10بج کر 10منٹ پر سی ڈی بھی صرف اُسی بنک سے اصل چالان فارم دکھاکر حاصل کی جاسکے گی جس میں سی ڈی کی مجوزہ فیس جمع کروائی گئی ہو۔