گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) گوجرانوالہ میں واقع ایک فیکٹری میں پٹرول کا ڈرم اچانک ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور جائے حادثہ پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔