خبرنامہ پنجاب

فیکٹری پر چھاپہ، کیمیکل ملا دودھ برآمد

گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر بدر منیر کی سربراہی میں گجرانوالہ کے قریب سویڈش ڈیریز پر چھاپہ مارا۔ سویڈش ڈیریز کی تمام مصنوعات کیکس اینڈ بیکس بیکری چین اور پیک فریش وغیرہ پر بک رہی ہیں۔ اتھارٹی نے چھاپہ مارا تو پروڈکشن یونٹ میں گندگی، غلاظت اور کیڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ 30 ہزار لٹر کیمیکل ملا دودھ، 500 کلو چیز اور 600 کلو مضر صحت آئس کریم جس میں پھپھوندی لگی ہوئی تھی برآمد ہوئی۔ ٹیم نے تمام دودھ، چیز اور آئس کریم کو تلف کرتے ہوئے پورا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا۔ دوسرے چھاپے میں ایڈم ملک کمپنی ساہیوال سے تین ہزار کلو ناقص دودھ، دہی اور پنیر برآمد کر کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔