خبرنامہ پنجاب

قانون نافذ کرنیوالوں اداروں نےعلی حیدرکو پوچھ گچھ کیلئے بلا لیا

لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پوچھ گچھ کے لئے بلا لیا جبکہ گیلانی ہاؤس میں علی حیدر گیلانی کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا جس کی رپورٹ آج ( ہفتہ ) آئے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سال کے بعد افغانستان سے بازیاب ہونے والے علی حیدر گیلانی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلالیا ہے ۔ قانون نا فذکرنیوالے ادارے علی حیدرگیلانی سے پو چھ گچھ کریں گے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم سید یو سف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ علی حیدر گیلانی کی میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ آج ( ہفتہ ) دیں گے ۔