خبرنامہ پنجاب

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کومبنگ آپریشن، 7 افراد گرفتار

فیصل آباد: (آئی این پی) رشید آباد میں قائم مدرسے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ دوران تلاشی مدرسہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ زیر حراست مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دن کے وقت کینال روڈ اور مدینہ ٹاون کے علاقہ میں آپریشن کیا گیا تھا جبکہ رات کے وقت پاک فوج کے جوانوں نے جھنگ روڈ پر واقع رشید آباد کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ مزید تلاشی کے عمل میں ایک معروف مدرسہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ جو قبضہ میں لے کر حراست میں لیے گئے افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔