خبرنامہ پنجاب

قتل کا الزام، حمزہ شہباز نےعمران کوعدالت لےجانےکا اعلان کردیا

چیچہ وطنی: (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز کا چیچہ وطنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے خواب نے عمران خان کی نیند حرام کر دی ہیں۔ تعبیر دیکھنی ہے تو وہ 2018ء کے انتخابات کا انتظار کریں۔ حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کی حالیہ ریلیوں کو ناکام قرار دیا۔ انہوں نے عمران خان کو قتل کے الزام پر عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔ ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ احتساب ہونا چاہیے لیکن سب کو ایک ترازو میں تلنا ہوگا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے اپنے ساتھیوں نے قرضے معاف کرائے۔ ابھی اور بھی بہت کچھ کھلے گا۔