لاہور(ملت آن لائن)پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے لیے قرارداد جمع کرادی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ (ق) کی جانب سے مشترکہ طورپرقرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جےآئی ٹی میں بطورملزم پیشی سے ملک کی دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیراعظم فی الفور عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ نوازشریف پاناماکی حتمی تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں، 10 جولائی کے بعد مشترکہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرزکی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹٰی پیرکو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کررہی ہے۔