خبرنامہ پنجاب

قسمت بیگ قتل؛ ملزم نے اعتراف کرلیا

لاہور: (ملت+اے پی پی) سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے سابق دوست رانا مزمل نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنے کارندوں کے ذریعے قسمت بیگ کو فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے کیلئے پیغام بھیجا تاہم اس نے صاف انکار کر دیا۔ قسمت بیگ کے انکار کی وجہ میں نے اسے سبق دینے کا پروگرام بنایا۔ رانا مزمل نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ قسمت بیگ پر فائرنگ کیلئے اس نے اجرتی قاتلوں کا بندوسبت کیا اور انھیں 5 لاکھ روپے ادا کئے۔ تاہم رانا مزمل نے بیان میں کہا کہ میں اسے قتل نہیں، صرف زخمی کرانا چاہتا تھا۔ رانا مزمل نے بیان میں بتایا کہ قسمت بیگ کے ساتھ اس کے 7 سال تک تعلقات رہے۔ ادھر اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کی تفتیش سی آئی اے کینٹ کے سپرد کر دی گئی ہے۔