خبرنامہ پنجاب

قسمت بیگ کے قتل کے معاملہ پر 4گھنٹے تک پوچھ کچھ

لاہور: (مت+آئی این پی) سی آئی اے پولیس اسٹیج اداکارہ ماہ نور سے قسمت بیگ کے قتل کے معاملہ پر 4گھنٹے تک پوچھ کچھ کر تی رہی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی جبکہ اداکارہ ماہ نور کو لاہور جانے سے پہلے پولیس کو ضرور آگاہ کر نا ہو گا ’دوبارہ بھی پولیس بلا سکتی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور کو قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر بلایا جہاں ان سے پولیس کے افسران نے ان سے درجنوں سوالات کے ذریعے تحقیقات کی تاہم ابتدائی تحقیقات میں ماہ نور کو کلےئر کر دیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے ماہ نورکو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر اور ملک سے باہر جانے سے پہلے پولیس کو آگاہ کر یں گے اور ضرور ت پڑ نے کو انکو دوبارہ بھی پولیس مزید پوچھ کچھ کیلئے بلاسکتی ہے ۔ یادرہے کہ نامعلوم افراد نے قسمت بیگ کا لاہور میں گالیاں مار کر قتل کر دیا تھا ۔