قصور:(ملت آن لائن) قصور میں بوسیدہ مکان کی چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں شیخ حماد میں بوسیدہ مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں تین سگے بہن بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، بچوں کے والدین دوسرے کمرے میں سونے کے باعث محفوظ رہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام نسیم، طاہر اور ماریہ ہیں۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔