خبرنامہ پنجاب

قصور:موٹرسائیکلوں کےتصادم میں ساس بہوجاں بحق

قصور:(اے پی پی )پھولنگرملتان روڈنتھے خالصتہ کے قریب دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراجانے کے نتیجہ میں ساس اور بہو جاں بحق اور دوبچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیاگیاہے۔تفصیلات کیمطابق ریاض احمداپنی بیوی نازیہ بی بی اور خوشدامن ارشاد بی بی کے علاوہ بچوں کولیکر گھرکی جانب جارہاتھاجب وہ وہ نتھے خالصہ کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ریاض کی بیوی اور خوشدامن موقع پر جاں بحق اور انکے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔