خبرنامہ پنجاب

قصورمیں بھائی نے بہن کو قتل کردیا ، ملزم فرار

قصور(آئی این پی )قصور کے نواحی گاؤں ہلہ میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بہن کوقتل کردیا ، ملزم فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شہناز 3بچوں کی ماں تھی۔ جمعے کی شب وہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ اسکا بھائی عمران باہرسے گھر آیا تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ عمران نے مشتعل ہوکر اس پر فائرنگ کردی اورفرار ہوگیا۔ گولیاں لگنے سے شہناز جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔