قصور:(اے پی پی)قصور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ،ڈاکووٴں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رات گئے قصور کے علاقے پھول نگربستی کلی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،مارے جانے والے ڈاکووٴں کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکو قتل، ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔