قصور:(اے پی پی )ڈی پی اوقصورسیدعلی ناصررضوی کی ہدایت پر قصورپولیس نے پتوکی اور چونیاں سرکل کے متعدد دیہات میں سرچ آپریشن کیا،اس دوران پولیس نے 13ملزمان کو گرفتار اور ان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت چونیاں اورپتوکی سرکل کے علاقوں کنگن پور ٹاؤن‘ قائم شاہ‘قاضی والا‘دیاسنگھ‘رکن پورہ اور موکل کے علاقہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا‘آپریشن میں 2ڈی ایس پیز ‘14 انسپکٹرز‘23سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ‘ ایلیٹ فورس اورپولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 180گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی اور 300 سے زائد مشکوک افراد کی مکمل تفتیش کی گئی‘ دوران آپریشن13ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ۔اس دوران ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3افرادکیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔