خبرنامہ پنجاب

قصور:پھول نگراشتہاری ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

قصور(آئی این پی )قصور کے علاقے پھول نگر میں اشتہاری ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پھول نگر کے علاقے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک ڈاکو غلام مصطفیٰ عرف مستی ساتھیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا جس کے بعد اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں ڈکیتی، قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج تھے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پسٹل برآمد کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔