قصور:(اے پی پی) قصور کے علاقہ الہٰ آباد میں 8 سالہ طالب علم کے قتل کے مرکزی ملزم قاری خالد کو گرفتار کر لیا گیا۔بچے کی لاش معلم کے ٹرنک سے برآمد ہوئی تھی۔ کہتے ہیں کہ جرم چھپائے نہیں چھپتا اور مجرم طویل عرصے تک قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ ایسا ہی کچھ قصور کے نواحی علاقےالہٰ آباد میں بھی ہوا،جہاں پولیس نے کارروائی کرکے مدرسے کے طالب علم عمر کے قتل کے مرکزی ملزم قاری خالد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 8 سالہ عمر ہفتے کی شب اچانک غائب ہوگیا تھا ،تلاش کے بعد اس کی لاش مدرسے کے معلم قاری خالد کے ٹرنک سے برآمد ہوئی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے مزید تفتیش کے لیے مہتمم حافظ طاہر فاروقی کو حراست میں لے لیا ہے۔