خبرنامہ پنجاب

قصور: فیکٹری میں کرنٹ لگنےسےمزدورجاں بحق

قصور : (اے پی پی )فیروزپورروڈ پراڈہ وڈانہ کے قریب لوہے کی فیکٹری میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قادرآبادکا رہائشی علی زیب اڈہ وڈانہ کے قریب واقع لوہے کی ایک مل میں محنت مزدوری کرتاتھا دوران کام کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔