قصور:(آئی این پی)قصور میں الہ آباد کے قریب کوڑے سیال میں مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک اور2 فرار ہوگئے۔ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق کوڑے سیال کے علاقے میں 4 ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ الہ آباد پولیس کی موبائل موقع واردات پر پہنچ گئی، جس پر ڈاکوئوں نےموبائل پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی میں فائرنگ میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ڈی پی او قصور کےمطابق ہلاک ڈاکو ذاکر اور جبار 50 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔