قصور- (اے پی پی)نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرکے نعش قریبی کھیتوں میں پھینک دی۔ نواحی علاقہ بھائی کوٹ میں گنے کی فصل میں نامعلوم نعش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ صدر پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کیمطابق 22سالہ نوجوان کو تشدد کے بعد گلے میں ازاربندکا پھندہ دیکر قتل کیاگیاہے۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے۔