قصور: (ملت+اے پی پی) قصور کی غریب خاتون مختلف ہسپتالوں میں چکر لگاتے لگاتے ، خادم اعلیٰ شہباز شریف کے شہر میں دم توڑ گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ مریضہ علاج کیلئے ہسپتال گئی تو کسی نے یہاں اور کسی نے وہاں بھیجا ، زندگی کی طلب میں سسکتی مریضہ انتظامیہ کی بے حسی کے باعث موت سے ہمکنار ہو گئی ۔ دل کی تکلیف میں مبتلا زہرا بی بی کو پی آئی سی لے جایا گیا جنہوں نے سروسز ہسپتال بھجوا دیا ۔ سروسز ہسپتال والوں نے زہرا بی بی کو جناح ہسپتال ریفر دیا ۔ زہرا بی بی کو جناح ہسپتال میں داخل تو کر لیا گیا لیکن یہاں بھی بیڈ نہ ملا ۔ عملے نے مریضہ کو فرش پر ہی لٹا کر ڈرپ لگا دی ۔ 60 سالہ زہرہ فرش پر ہی دم توڑ گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ بھی طلب کرلی