خبرنامہ پنجاب

قطری شہزادوں کا وفد لاہور پہنچ گیا

لاہور: (ملت+اے پی پی)تلور کا شکار کرنے کیلئے 8 رکنی قطری شہزادوں کا وفد لاہور پہنچ گیا۔ تلور کا شکار کرنے کے لئے قطری شہزادوں کا 8 رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گیا،شہزادوں کی لاہور آمد پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سخت سکیو رٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ تلور کے شکار کے لئے قطری شہزادوں کے ہمراہ 20 جنگلی عقاب بھی تھے جن کی مدد سے تلور کا شکار کیا جائے گا۔