خبرنامہ پنجاب

قندیل بلوچ پراثرات ہیں، وظیفہ لینےآئی تھی: مفتی عبدالقوی

لاہور: (آئی این پی) قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی ملاقات نے ہلچل مچا دی ، مفتی عبدالقوی کہتے ہیں قندیل نے کہا ان پر اثرات ہیں ، وہ وظیفہ لینے آئی تھی ۔ ویڈیو اچھی بنے اس لیے قندیل نے کمرے سے پردے ہٹا دئیے ۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ مولانا چاند سے پہلے انہیں دیکھنا چاہتے تھے ، انہی کی خواہش پر ملاقات ہوئی ۔ مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ قندیل نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ مفتی عبد القوی معاملے کو کہاں سے کہاں لے گئے ان کا کہنا تھا قندیل نے کہا ان پر اثرات ہیں ، وہ وظیفہ لینے آئی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرے میں قندیل بلوچ اور ان کے علاوہ اور لوگ بھی موجود تھے ، مگر ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کمرے میں کوئی نہیں تھا۔ قندیل بلوچ نے مولانا صاحب کی بات کی نفی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملاقات مولانا کی خواہش پر ہوئی ۔