خبرنامہ پنجاب

قندیل کے قتل کے وقت کراچی میں تھا،بھائی اسلم شاہین

قندیل بلوچ:(ملت+اے پی پی) قتل کیس کا نامزد ملزم اور قندیل کا بڑا بھائی اسلم شاہین پولیس کے سامنے پیش ہو گیا، قتل کے وقت کراچی میں ڈیوٹی پر تھا،میرا معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ قندیل کے بھائی نے پولیس کو بیان ریکارڈکرادیا ہے جس میں قتل کرنے یا کسی بھی طرح اس میں شمولیت کے الزام سے صاف انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کے بڑے بھائی اسلم شاہین نے ملتان کے تھانا مظفر آباد میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروایا۔ اسلم شاہین نے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ قندیل کے والد عظیم نے ایف آئی آر میں اپنے دو بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کو نامزد کیا تھا۔ قندیل بلوچ کو15 جولائی کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں اس کے بھائی وسیم نے قتل کر دیا تھا ۔