خبرنامہ پنجاب

قومی شناختی کارڈزمیں غلطیاں

لاہور: (ملت+آئی این پی) قومی شناختی کارڈزمیں ولدیت اورتاریخ پیدائش غلط درج ہونے پرسول عدالتوں میں سائلین کارش‘سیشن جج نے مقدمات کی تعدادبڑھنے پرججزکی تعداد بڑھادی۔تفصیلات کے مطابق نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ پر ولدیت اور تاریخ پیدائش غلط درج ہونے پر شہریوں کو سول عدالتوں کے دھکے کھانے پر مجبور کر دیا گیاہے شہری نادرا کی غلطی کو درست کرانے کے لیے سول عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں ان کیسزکی تعداد اس قدر زیادہ ہو چکی ہے کہ سیشن جج اور سول جج کو ججوں کی تعداد پانچ کرنا پڑی ہے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نادرا کے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے تاکہ وہ جو غلطی کرے اسے درست بھی خودہی کرے تاکہ عوام کوپریشانی نہ ہو۔