بھارت کوچیمپئنز ٹرافی میں چاروں شانےچت کرنے والےشیروں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ حسن علی،فہیم اشرف، احمد شہزاد اور بابراعظم دبئی سےلاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
پاکستان کوفتح سےہمکنارکرنیوالے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ حسن علی، دھڑا دھڑ وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ اپنے جاندار ایکشن سے دل گرما دینے والے حسن علی لاہورپہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنےپروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورایئرپورٹ آمدملتوی کردی ، تاہم صوبائی وزیررانا مشہوداورجہانگیرخانزادہ نےکھلاڑیوں کااستقبال کیا، ان کے علاوہ سیدرضاگیلانی،میاں مجتبیٰ،شجاع الرحمان اوردیگرشخصیات نےبھی کھلاڑیوں کااستقبال کیا۔
کھلاڑیوں نے وزرا اور فینر کے ساتھ تصاویر اور سلفیاں بنوائیں، کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعدادایئرپورٹ پرموجودتھی،استقبال کے لیےآنےوالےشائقین کےپاکستان زندہ بادکےنعرےلگائے۔
ایئرپورٹ پر بھارت کو شکست فاش سے دوچار کرنے والے کھلاڑیوں کی بڑی بڑی تصاویر لگائی گئی تھیں۔