لاڑکانہ(آئی این پی)لاڑکانہ میں مبینہ طور پر زہریلاکھانا کھانے سے ماں بیٹی ہلاک جبکہ دو بچوں کی حالت غیرہوگئی۔ تفصیلات کیمطابق لاڑکانہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھاناکھانے سے مسیح خاندان کے دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ ماں اور بیٹی زندگی کی بازی ہارگئیں۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں نے باہر سے بریانی کھائی تھی جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوگئی تھی تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ سے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گی۔