اسلام آباد (ملت + اے پی پی) لاڑکانہ کی حدود میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاڑکانہ میں دریائے سندھ میں الٹنے والی کشتی کے لاپتہ افراد میں سے مذید 4 افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔واضح رہے کہ دریائے سندھ میں پیر محبن شاہ کے مقام پر دو روز قبل کشتی الٹ گئی تھی اور ڈوبنے والے افراد میں سے 16نے تیر کر جان بچا لی جبکہ 8 افراد لاپتہ ہو گئے ۔لاپتہ ہونے والے دیگر افرادکی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن زیادہ بڑے علاقے تک پھیلا دیا ہے۔