خبرنامہ پنجاب

لاڑکانہ: رینجرزکی گاڑی کےقریب دھماکا، ایک اہلکار شہید،3 زخمی

لاڑکانہ: (اے پی پی) لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ، دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ تین زخمی ہیں ۔ لاڑکانہ کے علاقے میرو خان چوک کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔