لاہور(آن لائن)ملک کے نامور عالم دین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبید اللہ علالت کے بعد 95 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم دارالعلوم دیو بند کے فاضل، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کے خصوصی شاگرد تھے۔ آپ تقریباً 55 سال جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم کے منصب پر فائز رہے۔ وہ نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کے بڑے بھائی، قاری احمد عبید، قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، امجد عبید اور حافظ اجود عبید کے والد تھے۔