لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں جنرل ہسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہو گیا ۔ جنرل ہسپتال کے قریب مست نگر روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا ۔ ڈاکو ڈکیتی کر کے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے ناکے پر انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ کانسٹیبل کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ۔