لاہور (آئی این پی ) لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے مقامی گیسٹ ہاؤس کا 40 سالہ ویٹر ملک سعید جاں بحق ہوگیا۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے گیسٹ ہاؤس کا ویٹر جاں بحق ہو گیا۔ ملک سعید کی عمر چالیس سال ہے اور 2 بچوں کا باپ ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے مالک نے بتایا کہ پولیس نے تیسری مزل سے ملک سعید کو نیچے پھینک کر مار دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔