لاہور (آئی این پی )لاہور میں کاہنہ کے علاقے وڑائچ چوک میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ کے نواحی گاؤں وڑائچ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد اشرف اور یونس نے فیکٹری سے کام کر کے واپس آنیوالے کاشف سرور اور امجد کو قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو افراد موٹر سائیکل پر سوار آئے اور آتے ساتھ ہی اندھادھند فائرنگ کرکے اشرف اور یونس کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔