لاہور(آئی این پی )لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکو اوکاڑ ہ پولیس انتہائی مطلوب ڈاکو تھے۔ سی آئی اے نواں کوٹ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں آصف عرف بلا اور ارشد عرف فیصل شامل ہیں، دونوں ہنجروال کے علاقے میں ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ ہلاک ڈاکو اوکاڑہ ، ساہیوال ، فیصل آباد اور لاہور میں ڈکیتی کے دوران قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔