خبرنامہ پنجاب

لاہور،فیکٹری ایریا میں محلے داروں کی لڑائی نے بچی کی جان لےلی

لاہو ر (آئی این پی) لاہور کے فیکٹری ایریا میں محلے داروں کی لڑائی نے بچی کی جان لے لی۔کمسن مناہل کے قتل کا افسوسناک واقعہ فردوس پارک فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں سہیل نامی شخص کا اپنے محلے دار عابد سے جھگڑا ہوا تو عابد نے مبینہ طور پر سہیل کی بیٹی 10 سالہ مناہل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے مقتولہ مناہل کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات سمیت دیگر حقائق سامنے آ جائیں گے۔