لاہور (آئی این پی )لاہور میں مال روڈ پر ٹاؤن ہال کے قریب ٹرک نے کار کو کچل ڈالا جس سے کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مال روڈ ٹاؤن ہال کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر اپنے آگے جانیوالی کار سے جا ٹکرایا ۔کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانیوالے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ شدید ٹکر کے باعث کار دو ٹرکوں کے بیچ میں تباہ ہو گئی۔ حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال پہنچایا۔ جہاں پچپن سالہ نامعلوم شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور نذر خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ حادثے کے بعد جمع ہونیوالے لوگ زخمیوں کو بچانے کے بجائے سیلفیاں اور ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے۔