خبرنامہ پنجاب

لاہور،مزنگ میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

لاہور: (ملت+آئی این پی) مزنگ کے علاقے میں ایک شخص نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مزنگ ٹیمپل روڈ پرعلی رضا نامی شخص نے اپنے خواجہ سرا دوست عدنان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی لاش فلیٹ سے برآمد کر لی گئی ہے اور ملزم زیر حراست ہے ایس پی مزنگ سرکل کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا عدنان کو دوست علی رضا نامی شخص نے قتل کیا ہے تاہم ملزما کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیاہے اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کر دی گئی ہے۔دوسری جانب شی میل ایسوسی ایشن کی صدر الماس بوبی کا کہنا ہے کہ خواجہ سراں کو دوست بنانے سے پرہیز کرنا چاہئیے کیونکہ اکثر واقعات میں خواجہ سراں کو دوستوں نے ہی قتل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا اکیلے بھی زندگی بسر کر سکتے ہیں انہیں ساتھ کیلئے دوست بنانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔