خبرنامہ پنجاب

لاہور،مسلم لیگ ن لائرز فورم کا اجلاس آج ہوگا

لاہور (ملت + اے پی پی )مسلم لیگ ن لائرز فورم کا اجلاس آج بروزہفتہ صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ بار لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن لائرز فورم کے مرکزی صدر چودھری نصیر احمد بھٹہ کرینگے، اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر سید ظفر عباس گیلا نی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی اور اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔