لاہور: (ملت+آئی این پی)لاہور میں نشتر کالونی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں20 سالہ عدنان اور 12 سالہ عائشہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ عروسہ زخمی ہوگئی ۔ریسکیو کے مطابق زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔