خبرنامہ پنجاب

لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جوہر ٹاؤن میں اکبر ریسٹورنٹ پر چھاپہ

لاہور(ملت + آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں اکبر ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور میڈیکل نہ ہونے کی وجہ سے وارننگ کے ساتھ پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔جی ون مارکیٹ میں اکبر میں فوڈ سیفٹی آفیسر کومل نے اپنی ٹیم کے ہمرا اکبر ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں اکبر ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی کے انتظامات اور ورکرز کا میڈیکل نا ہونے پر وارننگ کے ساتھ پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا فوڈ سیفٹی آفیسر کومل نے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں گوشت بہت بری حالت میں رکھا ہوا تھا اور بغیر صفائی کے استعمال کیا جا رہا کومل نے بتایا کہ ورکرز کا میڈیکل بھی نہیں ہوا ، کچن میں چھت بھی نہیں ہے اور سب کچھ کھلا پڑا ہوا ہے اور بدبو سے کھڑا ہونا بھی محال ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ کو وارننگ کے ساتھ پچیس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔