خبرنامہ پنجاب

لاہور،کینال روڈ پر انڈر پاس کے نیچے مشینری سے بھرا ٹرالر پھنس گیا

لاہور (،ملت + آئی این پی) کینال روڈ پر گلزار انڈر پاس کے نیچے مشینری سے بھر ٹرالر پھنس گیا۔ ٹرالر پر بھاری مشینری لیجائی جائی جا رہی تھی۔ رات 12 بجے کے قریب کینال روڈ پر بھاری مشینری سے بھرا ٹرالر گلزار انڈر پاس کے نیچے پھنس گیا۔ ٹرالر کے انڈر پاس میں پھنسنے سے بھاری مشنیری زمین پر آ گری۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا اس ٹرک کو انڈر پاس سے پہلے رکنے کا اشارہ بھی دیا گیا لیکن ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ٹرک کو انڈر پاس کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔