لاہور (آئی این پی ) لاہور میں گھریلو تنازع پر ساس نے مبینہ طور پر بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ بیس سالہ مریم کا جسم 25 فیصد جھلس گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چوبرجی کیعلاقے کی رہائشی حلیمہ کا اپنی بہو مریم سے جھگڑا رہتا تھا۔ حلیمہ نے مبینہ طور پر اپنی بہو مریم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے بیس سالہ مریم کا جسم 25 فیصد جھلس گیا۔ مریم چار دن قبل ہی اپنے سسرال واپس آئی تھی۔ جھلس جانے والی مریم کو تشویش ناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر تحقیقا ت شروع کر دیں اور لڑکی کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔