خبرنامہ پنجاب

لاہور،گھریلو ملازمہ کے روپ میں وارداتیں کرنے والی 3 خواتین گرفتار

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس نے گھریلو ملازمہ کے روپ میں وارداتیں کرنے والی 3 خواتین دھر لیں۔ ملزم خواتین کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔ نواب ٹاؤن پولیس نے گھریلو ملازمہ کے روپ میں وارداتیں کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ جویریہ، ریحانہ اور گلشن پوش علاقوں میں ملازمت حاصل کرتیں اور موقع ملتے ہی گھروں کا صفایا کر کے علاقہ چھوڑ جاتیں۔ ملزم خواتین گھروں کے کھلے دروازوں کا بھی خوب فائدہ اٹھانا جانتی ہیں۔ اگر کسی گھر کا کھلا دروازہ ملتا تو بھی خالی ہاتھ نہ لوٹتیں۔ پولیس نے تینوں ملزم خواتین کے قبضہ سے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ۔