لاہور: اقبال ٹائون ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے. فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن نیلم بلاک کے قریب 3 نمبر اسٹاپ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس ناکے پر کھڑے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ناکے پر کھڑے دو اہلکار آصف اور مبشر شدید زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔